عالمی کانفرنس برائے امن حیدرآباد میں ہفتہ 5 نومبر کو 6 بجے شام نمائش گراؤنڈ پر منعقد ہوگی۔ اس انٹرنیشنل کانفرنس کی صدارت دیوان و سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید خواجہ
معین الدین چشتی غریب نوازؒ اجمیرشریف مولانا سید شاہ زین العابدین علی خان
کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کے طورپر سری سری روی شنکر بانی تحریک آرٹ آف
لیونگ اور سری
لکشمی شنکراچاریہ (لکھنؤ) ، شیخ محمد نینوی (امریکہ) ، شیخ
سید عبدالرزاق قادری (کینیڈا) ، پیر احمد نظامی (نئی دہلی) کے علاوہ مختلف
ملک و بیرون ملک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ ہاس انڈیا (Has India) نامی رضاکارانہ تنظیم اور اسلامی مدرسہ بورڈ کے
اشتراک سے یہ عالمی کانفرنس حیدرآباد میں منعقد ہونے جارہی ہے جس میں 5
ہزار زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔